ایران‘ سعودی عربیہ کے تعلقات میں بحالی‘ سفارت خانوں کی دوبارہ کشادگی

,

   

مشترکہ علان اس وقت سامنے آیا جب چین کی درالحکومت بیجنگ میں بات چیت ہوئی‘ جو 6سے 10مارچ 2023تک جاری رہی ہے۔


مشترکہ علان اس وقت سامنے آیا جب چین کی درالحکومت بیجنگ میں بات چیت ہوئی‘ جو 6سے 10مارچ 2023تک جاری رہی ہے

عراق او رسلطنت عمان کی جانب سے 2021-2022سالوں کے دوران دونوں فریقین کے مابین مخیلف ادوار کی بات چیت کی میزبانی کرنے کے لئے مذکورہ سعود ی عربیہ اور ایرانی فریقین نے ستائش کی اور اظہار تشکر بھی پیش کیا۔

دونوں ممالک نے بات چیت کی میزبانی کرنے اوراس کو کامیابی کے ساتھ روبعمل لانے کی کوششوں پر چین کی حکومت کی بھی ستائش اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں ممالک کے درمیان میں سفارتی تعلقات اس وقت خرا ب ہوگئے تھے جو 2016میں تہران کے سعودی سفارت خانہ اوقونصل دفتر مشہد میں مظاہرین نے ہلہ بول دیاتھا۔