تہران : 16 جولائی ( یو این آئی ) ایران میں ایک ایسا بِل بورڈ نصب کیا گیا ہے جس میں تابوت کے اندر امریکی صدر ٹرمپ کی علامتی تصویر دکھائی گئی ہے۔یہ بِل بورڈ حالیہ ایران۔امریکہ کشیدگی کے تناظر میں نصب کیا گیا جبکہ سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔رپورٹس کے مطابق بِل بورڈ میں ٹرمپ کی تصویر کو ایک علامتی اور سیاسی پیغام کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ اس طرح کی تصاویر اور اشتہارات ایران میں ماضی میں بھی امریکہ اور اسرائیل کے خلاف سیاسی مؤقف کے اظہار کے لیے استعمال ہوتے رہے ہیں۔یہ بِل بورڈ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان حملوں کا تبادلہ ہورہا ہے۔ حالیہ دنوں میں امریکی اور ایرانی حکام کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات دیے گئے، جبکہ سفارتی رابطے بھی مختلف سطحوں پر جاری ہیں۔