ایران نے امریکی پابندیوں کو مسترد کر دیا

   

تہران۔ 21 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ایران نے اپنے چند حکومتی نمائندوں پر عائد کی جانے والی امریکی پابندیوں کو مسترد کر دیا ہے۔ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی کے بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے ایرانی حکام پر بے ثمر اور بار بار عائد کی جانے والی یہ پابندیاں امریکہ کی کمزوری، مایوسی اور بے چینی کو ظاہر کرتی ہیں۔