ایران کے جوہری مذاکرات کی معطلی کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے

,

   

مذاکرات کی بحالی کے لئے کوئی ٹائم لائن مقرر نہیں کی گئی ہے
نئی دہلی۔ برینٹ خام تیل کی قیمت میں جمعہ کے روز پھر ایک مرتبہ ایران جوہری مذاکرات کی معطلی کے بعد اضافہ ہوا ہے۔

اس میں 2.94 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ دن کے دوران اس کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ بدستور جاری رہا مگر مذاکرات کی معطلی کے بعد اس میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ اس سے قبل روس اوریوکرین کے مابین بات چیت میں منفی پیش رفت کی رپورٹ کے پیش نظر ایک گروٹ دیکھنے کو ملی تھی۔


ایران نیوکلیئر معاہدہ
ایران نیوکلیئر معاہدہ جس کو مشترکہ ہمہ گیر منصوبہ برائے کاروائی کے طور جانا تا ہے پی 5+اور ایران کے درمیان ایک معاہدہ ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اورجرمنی کے پانچ مستقل ممبرس پی5+ہیں


یو این سی ایس کے پانچ مستقل ممبرس
چین‘ فرانس‘ روس‘ دی یونائٹیڈ کنگ ڈم اور امریکہ ہیں
مذکورہ جوہری معاہدہ جس پر 2015میں دستخط کی گئی تھی ایران کے جوہری پروگرام پر ایک معاہدہ ہے۔ تاہم مئی2018میں امریکہ نے اس کے دفعات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس سے دستبرداری اختیار کرلی تھی۔

امریکہ میں بائیڈن کے اقتدار میں آنے کے بعد اس معاہدے کو بحال کرنے کی کوششیں شروع ہوئی‘ ویانا میں بات چیت کی شروعات ہوئی تھی۔

تاہم جمعہ کے روز بات چیت پر توقف لگ گیاہے۔ بات چیت کی دوبارہ بحالی کے لئے کوئی ٹائم لائن کا تعین نہیں کیاگیاہے۔