ایران کے ساتھ غیر مشروط ملاقات کی خبر غلط: ٹرمپ

   

واشنگٹن، 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ غیر مشروط ملاقات کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے اسے غلط قرار دیا ہے ۔ مسٹر ٹرمپ نے ٹویٹ کر کے کہا ‘‘ایک جھوٹی خبر کے مطابق میں ایران کے ساتھ غیر مشرو ط ملاقات کے لئے تیار ہوں ۔ یہ بیان پوری طرح غلط ہے ’’ ۔ واضح ر ہے کہ گذشتہ 4 ستمبر کو مسٹر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 47 ویں سیشن کے دوران ایران کے رہنما حسن روحانی کے ساتھ کسی ملاقات کے امکانات سے انکار نہیں کر رہے ہیں جس کے بعد ایسی خبریں آنے لگی کہ امریکہ اور ایران کے درمیان اس دوران کوئی بات چیت ہو سکتی ہے ۔ اس دوران 10 ستمبر کو امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ مسٹر ٹرمپ اور مسٹر روحانی کے درمیان نیویارک میں ملاقات کا امکان تھا اور امریکی صدر بلا کسی پیشگی شرط کے ملاقات کے لئے تیار تھے ۔