ایرپورٹ میں مسافر کے بیاگ سے بلٹ برآمد

   

شمس آباد :۔ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد ایمیگریشن عہدیداروں نے ایک مسافرکو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے بلٹ برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب شمس آباد ایرپورٹ سے امریکہ جانے والے ایک مسافر کی ایمیگریشن چیکنگ کے دوران اس کے بیاگ سے بلٹ برآمد ہوا جس پر اسے تحویل میں لیتے ہوئے مسافر کو شمس آباد آر جی آئی اے پولیس اسٹیشن کے حوالہ کردیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔