ایسا محسوس ہورہا ہیکہ عالمی کپ جیت کر پاکستان آیا ہوں : عمران

   

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے امریکہ سے وطن واپس آنے کے بعد ایرپورٹ پر اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے وہ کرکٹ کا عالمی کپ جیت کر وطن واپس آئے ہیں۔ انہیں ایسا بالکل محسوس نہیں ہورہا ہیکہ وہ کسی سرکاری دورہ سے واپس آئے ہیں۔ یاد رہیکہ گذشتہ سال اگست میں برسراقتدار آنے کے بعد عمران خان پہلی بار امریکہ کے تین روزہ سرکاری دورہ کے بعد وطن واپس آئے جہاں انہوں نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے علاوہ امریکہ میں آباد پاکستانیوں سے بھی خطاب کیا تھا۔