مقررہ وقت ختم کے قریب ہے ، تعلیمیافتہ افراد ذمہ داری نبھائیں ، عوام کی رہنمائی کریں ، عامر علی خان کی دردمندانہ اپیل
جنگاؤں میں دینی ، ملی ، سماجی رہنماؤں و مسلم قائدین کے اجلاس سے خطاب
جنگاؤں ۔ 14 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خصوصی ووٹر فہرست نظرثانی (SIR) سے متعلق آج مسلم قائدین ، علماء ، سماجی کارکنوں و نوجوانوں کا ایک اہم اجلاس جنگاؤں میں محمد جمال شریف ایڈوکیٹ و نائب صدر کانگریس پارٹی میناریٹی سیل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا ۔ اس موقع پر جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلمان ایس آئی آر فارم کو اچھی طرح سے پُر کریں ۔ ہر ایک فرد کو ضروری ہے کہ ایس آئی آر فارم وقت مقررہ سے قبل بی ایل اوز کے پاس دیتے ہوئے رسید حاصل کریں۔ ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج نہ ہو تو آئندہ مشکلات ہوں گے ، اس لئے ہر شہری کو ضروری ہے کہ اپنے ووٹ کا اندراج کیلئے سنجیدگی سے پُر کرتے ہوئے داخل کریں۔ جن کا نام 2002 ووٹر لسٹ میں ہے وہ اپنا نام اور خاندان کانام ایس آئی آر فارم میں مکمل طریقہ سے جانچ کرکے پُر کریں۔ ایس آئی آر نہایت اہم عمل ہے ، حالات کی نزاکت کو سمجھیں چونکہ وقت بالکل ختم کے قریب ہے ۔ اپنے ووٹ کی حفاظت کریں۔ عامر علی خان نے کہا کہ شہر حیدرآباد میں روزنامہ سیاست کے ذریعہ میاپنگ کی گئی ہزاروں لوگوں نے اس سے فائدہ حاصل کیا ۔ ایس آئی آر فارم کیلئے ہر مسجد اور ہر محلہ میں کاؤنٹر قائم کرتے ہوئے رہنمائی کی جائے ۔ تعلیمیافتہ نوجوانوں سے درخواست ہے کہ یہ ایک ذمہ داری سمجھتے ہوئے عوام کی رہنمائی کریں۔ جنگاؤں آمد پر جناب عامر علی خان کا زبردست خیرمقدم کیا گیا ۔ اس موقع پر مولانا مفتی انصار ، محمد عارف این آر آئی ، محمد جاوید تاجر ، محمد سراج ، محمد کلیم الدین ، عبدالمنان رضی ، جمال شریف ایڈوکیٹ ، شاہنواز ، صوفیان ، حنیف ، انیس ، لائیق ، تیجا ، عباس ، محمد رافع متین ایڈوکیٹ ، محمد بابا ، محمد محبوب ، رؤف اور دوسرے لوگوں نے عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کی شال پوشی کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیئے ۔ محمد جمال شریف ایڈوکیٹ نے تمام کا شکریہ ادا کیا ۔