ایس ایس سی اردو میڈیم کوئسچن بنک ۔ دفتر سیاست میں جناب عامر علی خان کے ہاتھوں کل رسم اجراء

   

حیدرآباد : /16 جنوری (سیاست نیوز) سیاست ایس ایس سی اردومیڈیم کوئسچن بنک کی رسم اجرائی کل /18 جنوری شام 4.30 بجے دفتر سیاست کے عابد علی خان سنیٹری ہال عابڈس پر جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں مقرر ہے ۔ جناب احمد بشیر الدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر کے زیرنگرانی پانچ مضامین اردو ، انگلش ، ریاضی ، جنرل سائینس ، سوشیل اسٹیڈیز کے ماہر اساتذہ سے امتحانی نقطہ نظر سے تیار کیا گیا ہے ۔
اردو میڈیم کے ساتھ انگلش میڈیم کے اردو ، انگلش بھی کارآمد ثابت ہوگا ۔ ایم اے حمید نے اسکول انتظامیہ اور طلبہ سے وقت پر شرکت کی اپیل کی ہے ۔