ایس پی لیڈر اعظم خان سے منسلک مقامات پر ای ڈی‘ ائی ٹی کے چھاپے

,

   

بتایاجارہا ہے کہ ائی ٹی کی چھاپہ ماری الجوہر ٹرسٹ سے متعلق ہے جس کی قیادت خان کرتے ہیں
نئی دہلی۔ محکمہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) اور انکم ٹیکس(ائی ٹی) نے چہارشنبہ کے روز سینئر سماج وادی پارٹی (ایس پی) لیڈر اعظم خان سے متعلق مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔

بتایاجارہا ہے کہ ائی ٹی کی چھاپہ ماری الجوہر ٹرسٹ سے متعلق ہے جس کی قیادت سابقہ کابینی وزیر خان کرتے ہیں۔ حاصل جانکاری کے مطابق تلاشی مہم لکھنو’رام پور‘ میرٹھ‘ غازی آباد‘ سہارنپور‘ او رسیتا پور میں اب بھی جاری ہے۔

اسی سال کی شروعات میں اترپردیش حکومت نے رام پور میں 3.24ایکڑ پلاٹ کی لیزکو منسوخ کردیاتھا جو ٹرسٹ کو ایک ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے قیام کے مقصد سے جاری کی گئی تھی۔

دراصل یہ لیز مالی سال 2013-14میں جاری کی گئی تھی جس کی سالانہ فیس 100روپئے تھی او ریہ تین دہائیوں کے لئے لیز پر دی گئی تھی۔

بے ضابطگیوں کے الزامات کی بنیاد پر حکومت نے یہ کاروائی کی ہے جبکہ طویل مدت سے لیز پر حاصل کرنے کے باوجود ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی کبھی تعمیر عمل میں نہیں ائی ہے۔ ائی ٹی او رای ڈی نے چہارشنبہ کے روز انجام دئے جانے والے چھاپوں کے متعلق اب تک کوئی باضابطہ تبصرہ نہیں کیاہے۔