ایس پی کے اعظم خان سیتا پور جیل سے پرچہ نامزدگی داخل کریں گے

,

   

سیتا پور۔ سماج وادی پارٹی لیڈر محمد اعظم حان چہارشنبہ کے روز سیتا پور جیل سے رام پور صدر سیٹ کے لئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔

جیلر آر ایس یادو نے میڈیا کو بتایاکہ مذکورہ ریٹرنگ افیسر برائے رام پور ایڈیشنل مجسٹریٹ رام پور عدالت کے جانب سے ایک حکم نامہ جاری ہونے کے بعد پرچہ نامزدگی کے پیپرس حاصل کرنے کے لئے جیل جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ”اب تک تمام کاغذی ضروریات پوری کرلی گئی ہیں“۔

یوپی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 14فبروری کو روم پور میں رائے دہی مقرر کی گئی ہے۔

خان جو رام پور سے ایم پی ہیں سیتا پور جیل میں 2020فبروری سے اراضی پر قبضہ اور دیگر متعدد معاملات میں قیدہیں۔