ایف بی آئی کو 10 شدت سے مطلوب افراد میں ہندوستانی شامل

,

   

نیویارک ۔ /20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں ایف بی آئی کو 10 شدت سے مطلوب افراد میں ہندوستانی بھی شامل ہیں ۔ ہندوستان اور امریکہ میں فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن کی جانب سے ہندوستانی مفرور افراد کی تلاش شروع کی گئی ہے ۔ ایک مفرور ہندوستانی بدریش پٹیل جو گجرات کے احمد آباد سے تعلق رکھتا ہے ایف بی آئی کے 10 شدت سے مطلوب مفرور افراد میں شامل ہے ۔ اس کے سر پر ایک لاکھ ڈالر کا انعام بھی ہے ۔ ایف بی آئی کا ماننا ہے کہ پٹیل ایک خطرناک مجرم ہے ۔ اس نے اپنی نوجوان بیوی کا قتل کیا تھا ۔