بٹلر: امریکہ کے ارب پتی کاروباری شخصیت ایلن مسک نے امریکی شہریوں پر زور دیا کہ وہ ڈونالڈ ٹرمپ کو ووٹ دینے کے لیے اندراج کریں۔اسپتنک نے یہ اطلاع دی۔مسٹر مسک نے پنسلوانیا میں سابق صدر کی ریلی کے دوران کہاکہ میری ایک درخواست ہے ووٹ دینے کے لیے اندراج کریں۔انہوں نے کہا کہ آئین، جمہوریت اور امریکہ کو بچانے کے لیے صدر ٹرمپ کو جیتنا ہو گا۔انہوں نے کئی بار زور دیا کہ ووٹر رجسٹریشن کی آخری تاریخ قریب آ رہی ہے ۔ اس ریلی میں 60 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔قابل ذکر ہے کہ سابق صدر کے قتل کی کوشش کے بعد سے مسک ٹرمپ کی عوامی حمایت میں آواز اٹھا رہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ تھامس میتھیو کروکس نامی شخص نے 13 جولائی کو بٹلر میں ایک انتخابی ریلی میں مسٹر ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔ بندوق بردار کی گولی مسٹر ٹرمپ کے کان سے گزری جس سے ایک راہگیر ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے جبکہ بعد میں سیکرٹ سروس کے ایک اسنائپر نے کروکس کو مار ڈالاتھا۔