ایل بی اسٹیڈیم میں آج ٹی آر ایس کا جلسہ عام،ٹریفک تحدیدات ، ٹریفک پولیس کے انتظامات

   

حیدرآباد ۔ /28 مارچ (این ایس ایس) سٹی ٹریفک پولیس نے ایل بی اسٹیڈیم میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے جلسہ کے پیش نظر /29 مارچ ، جمعہ کو شام 4 تا 9 بجے شب ٹریفک تحدیدات کا اعلان کیا ہے ۔ چنانچہ اے آر پٹرول پمپ جنکشن سے گاڑیوں کو مجسمہ بی جے آر کی سمت جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور انہیں نامپلی کی طرف موڑ دیا جائے گا ۔ عابڈس اور گن فاؤنڈری کی طرف سے آنے والی گاڑیوں کو مجسمہ بی جے آر کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور انہیں ایس بی آئی گن فاؤنڈری سے چیاپل روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا ۔ بشیر باغ جنکشن سے آنے والی ٹریفک کو جی پی او عابڈس کی سمت جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور انہیں بشیر باغ جنکشن سے حیدر گوڑہ اور کنگ کوٹھی روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا ۔ اولڈ ایم ایل اے کوارٹرس سے بشیر باغ کی طرف آنے والی ٹریفک کو حمایت نگر وائی جنکشن کی طرف موڑ دیا جائے گا ۔ راج محلہ روڈ سے اولڈ ایم ایل اے کوارٹرس کی طرف آنے والی ٹریفک کو سیمیٹر جنکشن پر کنگ کوٹھی یا وائی ایم سی اے نارائن گوڑہ کی طرف موڑ دیا جائے گا ۔ اسی طرح کنگ کوٹھی سے بشیر باغ براہ بھارتیہ ودیا بھون آنے والی ٹریفک کو کنگ کوٹھی چوراہا سے تاج محل ہوٹل اور سیمیٹری جنکشن کی طرف موڑ دیا جائے گا ۔ مجسمہ امبیڈکر کی طرف سے آنے والی ٹریفک کو لبرٹی جنکشن کے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور انہیں حمایت نگر کی طرف موڑ دیا جائے گا ۔ ٹریفک کنٹرول روم (اولڈ پی سی آر ) سے بشیر باغ جنکشن کی طرف آنے والی ٹریفک کو پی سی آر سے نامپلی روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا ۔ آل فورٹ سے آنے والی گاڑیوں کو پی سی آر جنکشن سے نامپلی کی طرف موڑ دیا جائے گا اور انہیں بشیر باغ کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔