ایل جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرنس راج کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ

   

نئی دہلی: لوک جن شکتی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ پرنس راج کے خلاف یہاں کے کناٹ پلیس تھانے میں عصمت دری کے معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔سرکاری ذرائع نے منگل کے روز بتایا کہ یہ مقدمہ عدالت کی ہدایت پر درج کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کا حکم جمعرات کو آیا تھا اور اس کے بعد متعلقہ دفعات کے تحت کناٹ پلیس تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔اطلاعات کے مطابق متاثرہ لڑکی نے پرنس راج کے خلاف تقریبا تین ماہ قبل کناٹ پلیس تھانے میں شکایت درج کروائی تھی، لیکن اب تک اس معاملے میں کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔ عدالت کے حکم کے بعد اب ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا ہے کہ اس کی فحش ویڈیو بنائی گئی تھی اور بعد میں ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی گئی۔ اس کے ساتھ، اس پر اس معاملے میں شکایت درج نہ کرانے کا ڈالا گیا۔قابل ذکر ہے کہ سمستی پور کے رکن پارلیمنٹ پرنس راج کی جانب سے بھی اس معاملے شکایت درج کرائی گئی ہے ، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ متاثرہ نے ان پر جھوٹے الزامات لگائے ہیں۔ پرنس راج نے اپنے خلاف عائد الزامات کی تردید کی ہے ۔