ایل پی جی سلنڈر کی قیمت، پرینکا کا حکومت پر حملہ

,

   

نئی دہلی: کانگریس کی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پکوان گیس سلنڈر (ایل پی جی) کی قیمت میں ہورہے مسلسل اضافہ پر حکومت پر حملہ کیا اور کہاکہ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ سے عوام تکلیف میں ہیں اور حکومت کو ان کے اس درد پر توجہ دینی چاہئے ۔ پرینکا نے کہاکہ مہنگائی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ سلنڈر بھرانے کے لئے پیسے نہیں ہیں۔ کام دھندے بند ہیں۔ یہ عام لوگوں کی تکلیف ہے ۔ ان کے درد پر کب بات ہوگی۔ مہنگائی کم کرو۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں ایک خاتون کہہ رہی ہے کہ اس کے پاس محض ایک سلنڈر ہے لیکن اسے بھرانے کے لئے اس کے پاس پیسے نہیں ہوتے ۔ چولہے پر کھانا بنانے پر کہتے ہیں کہ آلودگی بڑھ رہی ہے ۔ ہم جائیں تو کہاں جائیں۔ ہر مہینے سلنڈر کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے ۔ اس پوسٹ کے ساتھ انہوں نے ایک نعرہ بھی لکھا ہے ’’مہنگائی کی مار بس کرو اب بی جے پی ؑحکومت‘‘۔ اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2021 میں پکوان گیس کا سلنڈر 165روپے مہنگا ہوا۔ یکم جنوری کو 694روپے ، 4 فروری کو 719روپے ، 7 فروری کو 759روپے ، 25فروری کو 794روپے ، یکم مارچ کو 819روپے، یکم جولائی کو 834روپے اور 17اگست کو 859روپے ہوا ہے ۔