ایل پی جی سلینڈر قیمتوں میں اضافہ کیخلاف این سی پی کا احتجاج

   

ممبئی :ایل پی جی سلینڈر کے داموں میں اضافہ کے خلاف آج ممبئی میں این سی پی کار کنوں اور قائدین نے زبردست مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ یو پی اے حکومت کے دوران گیس سلینڈ کی قیمت تقریباً 324 روپے تھی لیکن 7 سالوں میں یہ 900 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اس مہنگائی نے عام آدمی کی کم توڑ کر رکھ دی ہے۔ خیال رہے کہ یکم جولائی سے ایل پی جی کے سلینڈر میں 25 روپے کا اضافہ کیا تھا تھا۔