نئی دہلی، 7 اپریل (یو این آئی) مغربی ایشیا کے بحران کی وجہ سے کھانا پکانے والی گیس (ایل پی جی) کے بعد اب پائپ لائن کے ذریعہ کچن تک آنے والی قدرتی گیس (پی این جی) کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے ۔ دہلی-این سی آر کے ساتھ کانپور، میرٹھ، اجمیر جیسے کئی شہروں میں گھروں میں پی این جی فراہم کرنے والی کمپنی اندرا پرستھ گیس لمیٹڈ (آئی جی ایل) نے یکم اپریل سے پی این جی کی قیمت بڑھا کر دہلی میں 49.59 روپے فی معیاری کیوبک میٹر (ایس سی ایم) کردیا ہے ۔ اس سے پہلے یک جنوری 2026 سے اس کی قیمت 47.89 روپے فی ایس سی ایم تھی۔ اسی طرح قومی دارالحکومت میں پی این جی 1.70 روپے فی ایس سی ایم مہنگی ہوگئی ہے ۔W/K