ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے دوطلبہ کی یو پی ایس سیول سرویسز 2023 میں کامیابی

   

محمدعاصم مجتبیٰ کو آل انڈیا 481اور محمد برہان زماں کو آل انڈیا 822 رینک
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) ۔ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی نے لگاتار یو پی ایس سی سیول سرویسز کے امتحان میں اپنے بہترین مظاہرہ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 2023فائنل امتحان میں دو آل انڈیارینکس حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اکیڈیمی کے دو طلبہ محمدعاصم مجتبیٰ اور محمد برہان زماں نے کی یو پی ایس سیول سرویسز 2023 فائنل امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ محمدعاصم مجتبیٰ کو آل انڈیا 481 جبکہ محمد برہان زماں کو آل انڈیا 822 رینک حاصل ہوا۔ دونوں طلبہ نے سیول سرویسز فائنل امتحان 2022میں بھی کامیابی حاصل کی تھی جس میں محمدعاصم مجتبیٰ نے آل انڈیا937 وا ں رینک حاصل کیا تھا ،اس طرح محمدعاصم مجتبیٰ کی 2023سیول سرویسزمیں کامیابی متاثر کن رہی ہے جس میں انہوں نے اپنے مظاہرہ کو مزید بہتر بناتے ہوئے آل انڈیا 481واں رینک حاصل کیااور یہ توقع ہے کہ اس رینک کے ذریعہ وہ اپنے آئی پی ایس بننے کے خواب کو پورا کر پائیں گے۔ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے دو طلبہ نے سیول سرویسز2020 میں کامیابی کے ذریعہ اپنے سفر کی ابتداء کی تھی جس میں محمد فیضان احمد نے آل انڈیا 58 اور محمد حارث سمیر نے آل انڈیا 270 واں رینک حاصل کیا تھا اور اس طرح دونوں باوقار آئی اے ایس کیڈرمیں شامل ہوئے۔ اس کے بعد 2022 میں ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے دو طلبہ محمدعاصم مجتبیٰ محمد برہان زماں کو کامیابی ملی تھی، اور پھر انہیں طلبہ کی کامیابی کی شکل میں 2023 میں اکیڈیمی کو دو رینکس حاصل ہوئے۔ ملت کے ہونہار نوجوانوں کو بیوروکریسی کے اعلٰی عہدوں تک رسائی کے مقصد سے ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کا قیام 2017 میں عمل میں لایا گیا تھا جسے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے خدمت انیشئٹیو کے تحت چلایا جاتا ہے ۔ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کا کیمپس حیدرآباد کے قلب ملے پلی میں واقع ہے جہاں طلبہ کو یو پی ایس سی سیول سرویسز کے امتحانات پریلیمس سے لے کر مینس اور انٹرویو کی تیاری کے ساری سہولتیں دستیاب ہیں۔اکیڈیمی ایک کشادہ لائبریری سے لیس ہے اور اسے سابقہ اور برسرکار بیوروکریٹس کی سرپرستی حاصل ہے۔ ہر سال ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی میں ایک آل انڈیا اسکریننگ ٹسٹ کے ذریعہ طلبہ کو منتخب کرتے ہوئے انہیں مفت کوچنگ معہ لاڈجنگ و بورڈنگ کا انتظام کیا جاتاہے۔