حیدرآباد /14 جون ( این ایس ایس ) وزیر صحت ایٹلہ راجندر نے آج یہاں ریڈ ہلز کے مہدی نواز جنگ ( ایم این جے ) کینسر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں نئے کینسر بلاک کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھا ۔ حیدرآباد کے دواساز ادارہ اروبندا فارما کے تعاون سے یہ کینسر اسپیشلسٹ بلاک تعمیر کیا جارہا ہے ۔ اروبندہ فارما نے کارپوریٹ سوشیل اسپاشیلٹس ( سی ایس آر ) کے تئیں اپنے حصہ کے طور پر اس پراجکٹ کیلئے 20 کروڑ روپئے مالیتی فنڈس فراہم کیا ہے ۔ وزیر صحت نے کہا کہ حکومت مزید مالیہ فراہم کرے گی ۔