ایم ایچ اے فیصلہ کریگا آیا ہندوستان کی ٹیم پاکستان جائے گی یا نہیں۔ وزیراسپورٹس انوراگ ٹھاکر

,

   

بی سی سی ائی سکریٹری جئے شاہ نے منگل کے روز کہاکہ ہندوستان کی ٹیم کھیل کے لئے نہیں جائے گی اور ٹورنمنٹ میں مقابلہ کسی غیر جانبدار مقام پر کریگی۔


نئی دہلی۔وزیراسپورٹس انوراگ ٹھاکر نے جمعرات کے روز کہاکہ وزرات داخلہ فیصلہ کریگی کہ اگلے سال منعقد ہونے والے ایشیاء کپ میں ہندوستان کی ٹیم جائیگی یا نہیں جائے گی کیونکہ کھلاڑیوں کی سلامتی ان کے پیش نظر ہے۔

حالانکہ ٹھاکر کو اگلے سال منعقد ہونے والے 50اورس کے ورلڈ کپ میاچ میں پاکستانی ٹیم کی ہندوستان آمد کی توقع ہے اورکہاکہ ”تمام کا خیر مقدم“ ہے۔ بی سی سی ائی سکریٹری جئے شاہ نے منگل کے روز کہاکہ ہندوستان کی ٹیم کھیل کے لئے نہیں جائے گی اور ٹورنمنٹ میں مقابلہ کسی غیر جانبدار مقام پر کریگی۔

جس کی وجہہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کو یہ کہنے پر مجبور کردیاتھا کہ عالمی کپ میں ہندوستان میں ان کی ٹیم کی شراکت داری متاثر ہوسکتی ہے۔

شاہ کے بیان کے بعد پیدا ہونے والے تنازعہ کے متعلق کچھ صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں ٹھاکر نے کہاکہ ”تمام ٹیمیں جو عالمی کپ کھیلنے کے اہل ہیں ان کا ہندوستان کی سرزمین پرخیرمقدم ہے۔ کئی مرتبہ پاکستانی ٹیمیں ہندوستان ائی اور کھیلی ہیں۔

میں سمجھتاہوں کہ ہندوستان کسی کے ذریعہ حکم دینے کے پوزیشن میں نہیں ہے اور کسی کے لئے ایسا کرنے کی وجہہ نہیں ہے۔ میں توقع کرتاہوں کہ تمام ممالک ائیں اور مقابلہ کریں“۔

کھیلو انڈیا یوتھ گیمس جو جنوری 31سے 11فبروری تک مدھیہ پردیش کے مختلف شہریوں میں کھیلانے کے اعلان کے بعد ٹھاکری میڈیا کے نمائندوں سے بات کررہے تھے۔ ہندوستان ٹیم کے سفر کے متعلق پوچھنے پر اسپورٹس منسٹر نے کہاکہ ”یہ فیصلہ ہوم منسٹری کو لینا ہے۔

مجموعی طور پر کھلاڑیوں کی حفاظت اور سلامتی اہم مسئلہ ہے“۔ اس بات کی طرف اشارہ دیاگیاہے کہ عالمی ٹیمیں پاکستان کی طرف دیر سے سفر کررہی ہے جس کو ٹھاکر نے ٹال دیاہے۔