ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس نیٹ کی ویب کونسلنگ اور داخلے

   

حیدرآباد : کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنس تلنگانہ کی جانب سے ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے نیٹ 2020 کی اے زمرہ کی ویب کونسلنگ کے لئے اسنادات کی تصدیق / تنقیح بھی اس مرتبہ آن لائن کی گئی اور اب رجسٹریشن امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی۔ پھر کالجس کے لئے ویب آپشن دینا ہوگا اور رینک اور نیٹ مارکس کی بنیادپر کالجس میں سیٹ الاٹمنٹ ہوگا۔ اس کے بعد دوسرا راؤنڈ، تیسرا اور آخری ماپ اپ
Mopup
راؤنڈ رہے گا۔ اس رجسٹریشن پر رہے گا۔ مینجمنٹ زمرہ کے ’’بی‘‘ زمرہ اور ’’سی‘‘ زمرہ کا علیحدہ رجسٹریشن اور کونسلنگ ہوگی۔ ادارہ سیاست کے تحت شخصی رہنمائی اور کونسلنگ کے لئے ایم اے حمید سے دفتر سیاست عابڈس پر شام کے اوقات میں رابطہ کریں۔