ایم پی میں 67 ہزار اسکولس برقی سے محروم

   

٭ مدھیہ پردیش میں 67,902 اسکولس بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ریاستی دارالحکومت بھوپال میں 855 اسکولس اور ضلع چنواڑہ میں 2620 اسکولس برقی اور دیگر بنیادی سہولتوں کے بغیر چلائے جارہے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ تقریباً 130 ریاستی حکومتی عہدیداروں نے حال ہی میں جنوبی کوریا کا دورہ کیا تھا تاکہ وہاں کے ایجوکیشن سسٹم کو سمجھ کر اچھی چیزوں کو اپنی ریاست میں لاگو کرسکیں۔