این جی اوز کے غیرملکی مالیہ حاصل کرنے کے نئے معیار

   

نئی دہلی ۔ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہزاروں این جی اوز کو راحت رسانی فراہم کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے خود کو رجسٹر کروانے کے لزوم کو برخاست کردیا۔ قبل ازیں انہیں نیتی آیوگ زیرانتظام آن لائن پلیٹ فارم سے غیرملکی عطیہ جات قبول کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ نئے معیار کے مطابق این جی اوز کو اس لزوم سے استعفیٰ دے دیا گیا ہے اور انہیں ایسے عطیہ جات حاصل کرنے کیلئے درپن پورٹل استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

حکومت کا 300 کروڑ روپئے مالیتی قومی بزنس رجسٹر پر غور
نئی دہلی ۔ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت منصوبہ بنا رہی ہیکہ ایک بزنس انٹرپرائز رجسٹر تیار کرے جس میں ملک میں چلائے جانے والے کاروباروں کی مکمل تفصیلات درج ہوں ۔ حکومت نے ملک گیر معاشی مردم شماری 2019-20ء سے اتفاق کرلیا ہے۔ ایک سرکاری عہدیدار نے آج انکشاف کیاکہ ایک بزنس انٹرپرائز رجسٹر شروع کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی جس کو دلچسپی رکھنے والے افراد کیلئے روز بروز تازہ ترین کیا جائے۔