این پی آر۔ مکینوں کو ان لائن تفصیلات درج کرنے کا موقع ملنے کا امکان

,

   

نئی دہلی۔ہندوستانی مکینوں کو قومی آبادی رجسٹرار(این پی آر)کے لئے ان لائن تفصیلات درج کرنے کا موقع دیاجاسکتا ہے۔ دی ہندو کی خبر ہے کہ حکومت کے ایک سینئر عہدیدار کے بموجب مذکورہ مکینوں کو ان لائن سے این پی آر کی تفصیلات درج کرانے کے بعد ایک ریفرنس کوڈ دیاجائے گا۔

اس سے قبل ہاوز لسٹنگ اور ہاوزنگ مردم شماری 2020اپریل ستمبر کے دوران منعقد کرنے کا فیصلہ کیاگیاتھااور آبادی کے لئے مردم شماری فبروری9سے 28سال2021کے دوران کیا جائے گا۔

تاہم کرونا وائرس وباء کے پیش نظر اس کو منسوخ کردیاگیاتھا۔آبادی کے اندرا میں مکینوں کوخود سے اندراج کاموقع فراہم کیاجائے گا۔

اس کے علاوہ وزرات داخلی امور کی سالانہ رپورٹ کے بموجب مکینوں کو این پی آر کی تفصیلات بھی درج کرنے کا موقع ملے گا۔ایم ایچ اے کی رپورٹ میں این پی آر کی تفصیلات درج کرنے کے تین راستوں کو قطعیت دی گئی ہے


ویب پورٹل پر خود سے


پیپر کے ذریعہ


موبائیل کے ذریعہ


مملکتی داخلی امور وزرات کا تحریری جواب
حال ہی میں مرکزی مملکتی وزیر داخلی امور نتیا نند رائے نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کو تحریری جواب پیش کرتے ہوئے کہاکہ ”دومرحلوں میں حکومت نے 2021میں مردم شماری کا فیصلہ کیاہے۔

مذکورہ ہاوز لسٹنگ او رہاوزنگ مردم شماری اپریل ستمبر2020اور آبادی کا اندراج فبروری 9سے 28سال2021تک مقرر کیاتھا۔

اس وقت یہ بھی فیصلہ کیاگیاتھا کہ1955 شہریت ترمیمی ایک کے تحت قومی آبادی راجسٹرار (این پی آر) کو بھی مردم شماری کے پہلے مرحلے کے ساتھ اپ ڈیڈ کیاجائے گا۔

وباء کی وجہہ سے مردم شماری کا پہلا مرحلہ اور این پی آر اپ ڈیڈ دیگر اس فیلڈ سے وابستہ سرگرمیوں کو منسوخ کردیاگیاتھا“۔


قبل ازیں غیر این ڈی اے ریاستوں نے این پی آر اور مجوزہ نیشنل راجسٹرار برائے شہریت(این آرسی) کے درمیان میں مبینہ تعلق پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیاتھا۔

نئے این پی آر میں پیش کردہ کچھ سوالات پر کئی اپوزیشن قائدین نے اعتراضات جتائے تھے۔ ان کا الزام تھا کہ این پی آر کی تفصیلات کا این آر سی میں استعمال کیاجاسکتا ہے۔

تاہم مرکزی حکومت نے اس سے قبل اس بات کی بھی وضاحت کی تھی کہ این پی آر اور این آرسی کے درمیان میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ دونوں علیحدہ مشقیں ہیں