این ڈی اے کو جھٹکہ ، شرومنی اکالی دل علحدہ

,

   

چندی گڑھ : شرومنی اکالی دل نے آخر کار این ڈی اے کا ساتھ چھوڑ دیا ہے ۔ ہفتہ کو اکالی دل کے سربراہ سکھبیر سنگھ بادل نے کہا کہ زراعت سے وابستہ آرڈیننس لانے والے این ڈی اے کا ہم حصہ نہیں ہوسکتے ۔ پارلیمنٹ کے حالیہ مانسون سیشن میں مودی حکومت نے اپوزیشن کی تمام تر مخالفت کرتے ہوئے زرعی بلوں کو منظوری دلائی ۔ جس پر ملک کے طول و عرض میں برہمی پائی جاتی ہے ۔ کانگریس نے ملک گیر احتجاجی مہم شروع کی ہے ۔ پنجاب کی سیاست میں اکالی دل کی بِڑی اہمیت ہے اور یہ زرعی ریاست ہے ۔ زراعت کو نقصان پہنچانے والے بلوں کی منظوری پر عوام نے اکالی دل سے موثر موقف اختیار کرنے کی امید لگا رکھی تھی ۔ اس کے مطابق مودی کابینہ سے مرکزی وزیر ہر سمرت کور نے استعفیٰ دیا اور چند روز بعد ان کی پارٹی اکالی دل نے این ڈی اے سے باقاعدہ الگ ہوجانے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے ۔ ۔