ایودھیا اراضی لین دین۔ اے اے پی کے سنجے سنگھ نے بی جے پی حامیوں کی جانب سے مکان پر”حملہ“ کا دعوی کیا

,

   

نئی دہلی۔ا ے اے پی رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے منگل کیر وز دعوی کیاکہ ان کے گھر پر بی جے پی حامیوں نے ”حملہ“ کیا کیونکہ انہوں نے رام مندر ٹرسٹ کی جانب سے ایودھیا میں خریدی گئی اراضی کے تکڑے میں پیش ائے بدعنوانی کو اجاگر کیاہے۔

عام آدمی پارٹی(اے اے پی) ذرائع کے بموجب نارتھ ایونیو علاقہ کو ایک سخت سکیورٹی والا حصہ مانا جاتا ہے کہ دو افراد نے سنگھ کے مکان پرلگی نام کی تختی کے ساتھ تھوڑ پھوڑ کی اور زبردستی گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کو گرفتار کرلیاگیاہے اور سنگھ پر ناتو کوئی حملہ ہوا ہے اور نہ ہی جسمانی طور پر ان کے ساتھ مار پیٹ کی گئی ہے۔

ٹوئٹر کے ذریعہ سنگھ نے جانکاری دی کہ ”میرا مکان پر حملہ کیاگیاہے۔ غور سے سنیں بی جے پی حامی‘ کسی بھی قسم کی جارحیت میں تم ملوث ہوجاؤ کوئی فرق نہیں پڑتا۔

رام مندر کی تعمیر کے لئے جمع کیاگیا چندہ چوری کرنے نہیں دوگا‘ چاہے تم اس کے لئے مجھے جان سے ہی کیوں نہ ماردو“۔

اتوار کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ نے الزا م لگایاکہ جنرل سکریٹری ٹرسٹ چمپت رائے نے ایودھیا کے باگ باجائسی گاؤں میں 2کروڑ کی 1.208ایکڑ اراضی 18.5کروڑ روپئے میں ٹرسٹ کے رکن انل مشرا کی مدد سے خریدی ہے۔

انہوں نے دعوی کیاکہ لوگوں سے خریدی گئی مذکورہ اراضی کی خریدی سے چند منٹ قبل دو کروڑ میں لی گئی تھی۔ عآپ کے سینئر لیڈر نے معاملے میں سی بی ائی اور ای ڈی کی جانچ کرانے کا مطالبہ بھی کیاہے۔

رائے نے سختی کے ساتھ ان الزامات کی تردید کردی ہے۔عآ پ کے ذرائع نے کہاکہ سنگھ کے گھر پر لگی نام کی تختی پر سیاہ رنگ لگادگیا ہے۔

ان لوگوں نے نعرے لگاتے ہوئے احاطے میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی ہے۔ اسی واقعہ کے ضمن میں تحویل میں لئے گئے افراد کے متعلق ڈپٹی کمشنر آف پولیس (نئی دہلی) دیپک یادو نے کہاکہ ان دوافراد کوگرفتار کرلیاگیاہے۔

انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ ”ائی پی سی کی دفعہ 188/34اور ڈی پی ڈی پی اے 2007کی دفعہ 3کے تحت ایک ایف ائی آر درج کرلی گئی ہے۔ دولوگوں کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہے“۔

دہلی پولیس نے یہ بھی ٹوئٹ کیا کہ ”کوئی بھی حملہ یا جسمانی مارپیٹ معزز رکن پارلیمنٹ (سنجے سنگھ) کے ساتھ نہیں کی گئی ہے“۔

ذرائع کے بموجب ٹرسٹ نے اتوار کی رات مرکزی حکومت کو اراضی معاملے میں پیش ائے تنازعہ پرتفصیلی وضاحت روانہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاری قیمت سے بڑھ کر کچھ بھی ادا نہیں کیاگیاہے۔