ایودھیا مندر تقریب شاستروں کے خلاف۔ شنکر اچاریوں کا شرکت سے انکار۔ ویڈیو

,

   

اویمت کیشوار نند نے کہاکہ مندر کی تعمیر مکمل ہوئے بغیر بھگوان رام کی مورتی نصب کرنا سناتھن دھرم کے خلاف ہے۔ اورمزیدکہاکہ اس میں کوئی عجلت کی ضرورت نہیں تھی۔


ہری دوار۔ ملک کے چار اہم شنکر اچاریہ‘ مذہبی سربراہان 22جنوری کو ایودھیا میں رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے‘ اس بات کا اعلان اتراکھنڈ کے جوشی پیٹھ کے 46ویں شنکر اچاریہ سوامی اویمت کیشوار نند سرسوتی نے کیا ہے۔

پوری کے شنکر اچاریہ گوردھن مٹھ کی جانب سے مورتی کی تنصیب کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب کو شاستر کے خلاف قراردیتے ہوئے شرکت سے انکار کے بعد یہ اعلان سامنے آیاہے۔

اویمت کیشوار نند نے کہاکہ مندر کی تعمیر مکمل ہوئے بغیر بھگوان رام کی مورتی نصب کرنا سناتھن دھرم کے خلاف ہے۔ اورمزیدکہاکہ اس میں کوئی عجلت کی ضرورت نہیں تھی۔

تقریب میں عدم شرکت کی وجوہات کا خلاصہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ کسی نفرت اور اختلاف کے سبب شرکت سے انکار نہیں کررہے ہیں بلکہ ”اس کے برعکس کیونکہ شنکر اچاریوں کی ذمہ داری ہے کہ شاستر ویدھی کا خیال رکھا جارہا ہے یا نہیں ہے۔

مزیدبرآں شاستر ویدی کا احترام نہیں کیاجارہا ہے۔ اہم موضوع یہ ہے کہ مندر ابھی مکمل نہیں ہوا ہے جب مورتی رکھی جارہی ہے“۔

انہوں نے دعوی کیاکہ انہیں ’مخالف مودی“ پکارجائے گا۔ مگر انہوں نے پوچھا کہ اس میں مخالف مودی کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ”ہم مخالف مودی نہیں ہیں‘ مگر ہم دھرم شاستر کے خلاف بھی نہیں ہیں“۔ بھگتوں کو 22جنوری کے روز منعقد ہونے والی رام مورتی تنصیب کا بے چینی سے انتظار ہے۔

قابل غور ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اس تقریب میں مہمانِ خصوصی ہیں۔ مزیدبراں ہزاروں لوگ مشہور شخصیات‘ سیاست داں‘ سنتوں کو مدعو کیاگیا ہے۔

مندر کی پہلی منزل تیار ہے جہاں پرمورتی نصب کی جائیگی۔ مکمل طور پر مندر کی تعمیر کے لئے مزید دوسال کا وقت لگے گا۔

درایں اثناء کانگریس پارٹی نے اعلان کیاہے کہ اس کے لیڈران سونیاگاندھی واڈرا‘ ملکارجن کھڑگی اور ادھیر رنجن چودھری تقریب میں شرکت نہیں کریں گے کیونکہ ان کا الزام ہے کہ برسراقتدار بی جے پی مجوزہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر سیاسی فائدہ کے لئے یہ کام کررہی ہے۔