ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح سے قبل دائیں بازو ٹرولس ایودطیاکی مسجد کو نشانہ بنارہے ہیں

,

   

درایں اثناء ایک اورایکس صارف نے این ڈی ٹی وی کی ایک ویڈیو نیوز کلپ شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ مسجد کے بازو بھی ایک اسپتال تعمیر کیاجارہا ہے۔

ایودھیا میں مسجد جس کو محمد بن عبداللہ مسجد بھی کہاجاتا ہے کہ ایودھیا میں تعمیر کے خلاف ایکس پر دائیں بازو ٹرولس کے ایک مہم شروع کی ہے۔ ہزاروں پوسٹ جس میں مسجد کو اسپتال بناؤ ہیش ٹیگ کا استعمال کیاگیا ہے مذکورہ ٹرولس مانگ کررہے ہیں کہ بابری مسجد فیصلے پر سپریم کورٹ کے سنائے گئے فیصلے کے بعد اترھردیش حکومت کی جانب سے مسجد کے لئے جاری کی گئی زمین پر ایک اسپتال تعمیر کیاجائے۔

متنازعہ سنت دھریندر کرشنا شاستری عرف بھاگیشوار دھام بابا کے اے این ائی کو دئے گئے ایک انٹرویو کے بعد یہ پیش رفت ہوئی ہے جو سوشیل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ انٹرویو لینے والے ان سے پوچھا کہ ”آپ کیسے اپنا ردعمل پیش کریں گے جو لوگ رام مندر کے بجائے ایک اسپتال کی تعمیر کریں؟“۔

اس کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ”ہم اسکولوں او راسپتالوں کی تعمیر کے خلاف نہیں ہیں۔ تاہم کیوں خاص طور سے رام مندر پراسپتال تعمیرکرنے کا زوردیاجارہا ہے؟“۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ”اگر ضرورت ہے کیوں گرجا گھروں اور مساجد میں اسپتال تعمیر نہیں کیاجاتا“۔

اس کے بعد دائیں بازو کے ٹرولس نے ایکس پر مسجد کو مندر بناؤ ہیش ٹیگ کو پھیلانا شروع کردیااو ربابری مسجد کے خلاف لوگوں کو تحریک چلانے کی دعوت دی۔

اسی آواز میں آواز ملاتے ہوئے دائیں بازو کے ان لائن پلیٹ فارم دی جئے پور ڈائیلاگ نے ایکس پر لکھاکہ”کیوں ہم اتنی رقم مندر کی تعمیر پر خرچ کررہے ہیں؟ اسکے بجائے ایک اسپتال بنائیں۔ ٹھیک ہے۔ شکریہ۔ سبق سمجھ گئے۔ مگر ہم نے تو مندر پہلے ہی بنالی ہے۔

چلو یہ مشورہ ایودھیا میں مسجد کے لئے دیتے ہیں۔

چلو شروع کرو ایک تحریک۔ مذکورہ مجوزہ بابر ی مسجد المعروف محمد بن عبداللہ مسجد کو ایک اسپتال میں تبدیل کردیں۔ٹوئٹ کریں مسجد کواسپتال بناؤ ہیش ٹیگ کے ساتھ۔ چلو دیکھتے ہیں یہ ترقی پسند کیسے اس ٹرینڈ پر ردعمل پیش کرتے ہیں“۔

ایک اورایکس صارف نے مسلمانوں کے سڑک پر نماز ادا کرتے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کی اورلکھا کہ ”اگر نماز سڑک پر پڑھی جاسکتی ہے تو پھر مسجد کی ضرورت کیاہے؟ مسجد کو اسپتال بناؤ ہیش ٹیگ“۔

درایں اثناء ایک اورایکس صارف نے این ڈی ٹی وی کی ایک ویڈیو نیوز کلپ شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ مسجد کے بازو بھی ایک اسپتال تعمیر کیاجارہا ہے۔

واضح رہے کہ ایودھیا کی مسجد کے خلاف ان لائن مہم ایسے وقت میں ائی ہے جب ایودھیا میں رام مندر کی افتتاحی تقریب کافی تیزی کے ساتھ جاری ہے