ایٹالہ راجندر کا پاسپورٹ رینیول کرنے ہائی کورٹ کی ہدایت

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ اپریل (سیاست نیوز) ہائی کورٹ کے سی وی بھاسکر ریڈی نے مرکزی حکومت کو ہدایت دی کہ بی جے پی امیدوار ایٹالہ راجندر کے پاسپورٹ کی تجدید عمل میں لائیں۔ عدالت نے کہا کہ راجندر کا دورہ بیرونی ملک عدالت کی شرائط کے تابع رہے گا۔ بی جے پی لیڈر نے ریجنل پاسپورٹ آفس کی جانب سے پاسپورٹ رینیول نہ کرنے کے فیصلہ کو چیلنج کیا ۔ پاسپورٹ آفس نے راجندر کے خلاف کریمنل کیسس کے نتیجہ میں پاسپورٹ رینیول کرنے سے انکار کیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ریجنل پاسپورٹ آفس نے پاسپورٹ قواعد کی خلاف ورزی کی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ مقدمات معمولی نوعیت کے ہیں اور رینیول سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ جسٹس سی وی بھاسکر ریڈی نے درخواست گزار سے کہا کہ وہ اپنا پاسپورٹ جوڈیشیل فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے پاس جمع کرائیں اور بیرونی دورہ کی صورت میں عدالت سے اجازت حاصل کریں۔ 1