ایچ سی اے کے عبوری صدر کے طور پر منوج کے تقرر کی اظہر نے مذمت کی

,

   

ایپکس کونسل نے اظہرالدین کے نام ان کے مبینہ مفادات حاصلہ اور دیگر وجوہات کے حوالے سے وجہہ بتاؤ نوٹس جاری کی ہے۔
حیدرآباد۔ سابق انڈین کرکٹ ٹیم کپتان محمد اظہر الدین نے ایپکس کونسل برائے حیدرآباد کرکٹ اسوسیشن کی جانب سے جان منوج کواسوسیشن کے بطور عبوری صدر نامز کرنے کے اقدام کی مذمت کی ہے۔

اس اقدام کی مذ مت کرتے ہوئے اظہر الدین نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایاکہ وہ تمام اجلا س غیر قانونی ہیں اور ایچ سی اے قواعد کی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے منوج کو یہ بھی مشورہ دیاکہ وہ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی سے باز رہیں۔

دوسری جانب منوج نے کہاکہ ایپکس کونسل ممبرس نے انہیں عبوری صدر نامزد کرنے کا فیصلہ جمعرات کے روز لیاہے اور وہ جمعہ کے روز جائزہ لیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ انتظامیہ تعطل کاشکار نہیں ہوسکتا ہے۔

ایچ سی اے کے عبوری صدر نے مزید کہاکہ مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کے لئے وہ اپیکس جونسل کا اتوار کے روز اجلاس طلب کریں گے۔انہوں نے مزیدکہاکہ کرکٹ کا سیزن شروع ہوا ہے اور انتظامیہ کے آرام سے کام کرنے کو یقینی بنانا ہے۔


اظہر الدین کے نام شوکاز نوٹس
قبل ازیں ایپکس کونسل نے اظہرالدین کے نام ان کے مبینہ مفادات حاصلہ اور دیگر وجوہات کے حوالے سے وجہہ بتاؤ نوٹس جاری کی ہے۔ان کے خلاف جاری تحقیقات تک انہیں برطرف بھی کردیاگیاہے۔

پانچ صفحات کے نوٹس میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ تحقیقات پوری ہونے تک اظہر الدین کی ایچ سی اے رکنیت بھی منسوخ کردی گئی ہے۔ جون15کو جاری کی گئی نوٹس میں اندرون 15یوم جواب داخل کرنے کو کہاگیاہے۔

سابق انڈین کرکٹ کپتان کی جانب سے شوکاز نوٹس کاجواب دینے سے انکار کے بعد ایپکس کونسل کے پانچ ممبرس سکریٹری آر وجئے آنند‘ جان منوخ خود‘ جوائنٹ سکریٹری نریش شرما‘ خازن سریندر اگروال او رکونسلر پی انورادھا نے ان کی برطرفی کا فیصلہ کیا منوج کو بطور ایچ سی اے عبوری صدر نامزد کیاہے