سدی پیٹ 9 اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)2030 تک سدی پیٹ کو ایڈز سے پاک ضلع بنانا ہے آج عوامی نظم و نسق کی ترقیاتی منصوبہ بندی کے تحت منعقدہ صحت ہفتہ کے موقع پر، ضلع طبی و صحت افسر ڈاکٹر دھن راج نے ماڈرن بس اسٹینڈ پر ایڈز کے بارے میں آگاہی ریلی کا جھنڈا لہرا کر افتتاح کیا۔ بعد ازاں امبیڈکر چوک میں انسانی زنجیر بنا کر ایڈز کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ماڈرن بس اسٹینڈ سے نرسنگ کالج تک ریلی نکالی گئی، جس میں شریک تمام افراد نے ایڈز کے خاتمے کے لیے عہد لیا۔اس کے بعد نرسنگ کالج کے اجلاس ہال میں ایڈز کے بارے میں آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا۔اس اجلاس میں نوڈل آفیسر ڈاکٹر ونود بابجی نے کہا کہ ایڈز پر قابو پانے کے لیے ہر فرد کو حفاظتی اقدامات اپنانے چاہئیں۔نرسنگ طالبات کے لیے ایڈز کے موضوع پر کوئز مقابلہ منعقد کیا گیا اور جیتنے والوں کو انعامات دیے گئے۔اس پروگرام میں ڈی پی او لکشمی ناچاری، ایچ ای ستیا نارائنا، این سی ڈی کوآرڈینیٹرز راجیندر اور وینکٹ رمنہ، نرسنگ کالج کے اساتذہ، ایڈز و ٹی بی عملہ، شہری صحت مراکز کے ہیلتھ ورکرز، آشا ورکرز اور نرسنگ طالبات نے شرکت کی۔