ایکزٹ پولیس میں قیاس لگایاجارہا ہے کہ دہلی نے عآپ کو کیامنتخب

,

   

رائے دہی کے بعد قیاس لگانے والے ماہرین کاکہنا ہے کہ اروند کجریوال کی زیرقیادت عام آدمی پارٹی دوبارہ حکومت تشکیل دے رہی ہے‘ بی جے پی دوسرے نمبر پر ہے جبکہ کانگریس اس ریس میں دور تک دیکھائی نہیں دے رہی ہے

نئی دہلی۔قومی راحدھانی میں پھر ایک مرتبہ عام آدمی پارٹی اقتدار پر حاصل کرنے جارہی ہے‘ ہفتہ کے روز رائے دہی کے بعد منظرعام پر ائے تمام ایکزٹ پولس میں یہ بات کہی جارہی ہے۔

جو پارٹی2015میں دہلی اسمبلی کی 70میں سے 67سیٹوں پر قبضہ کیاتھا اس کواس مرتبہ رائے دہی کے بعد قیاس لگانے والے ماہرین 50سیٹیں دے رہے ہیں۔

ایکزٹ پول کے مطابق مذکورہ بی جے پی کو پچھلے مرتبہ سے اس بار تین سیٹوں کافائدہ ہوگا مگر وہ دوسرے نمبر پرہی رہے گی۔

پچھلے مرتبہ جس کانگریس کو ایک سیٹ بھی نہیں ملی تھی اس کو اس بار دو سیٹوں پرجیت ملنے کے آثار بتائے گئے ہیں۔

پچھلے ماہ دو الگ قسم کی انتخابی مہم عام آدمی پارٹی اور بی جے پی نے چلائی ہے جبکہ عام آدمی پارٹی نے اپنے کام کی بنیاد پر ووٹ مانگا اور دوسرے نے شاہین باغ کو اپنی انتخابی مہم کاحصہ بنایا جہاں پر پچھلے دو ماہ کے قریب سے نئے شہریت قانون کے خلاف احتجاج کیاجارہا ہے۔

انڈیا ٹوڈے ایکسیس سروے نے عآپ کو59-68سیٹیں دی ہیں اور بی جے پی کو2-11سیٹیں۔ مذکورہ ٹائمز ناؤ ائی پی ایس او ایس سروے میں عآپ کو47بی جے پی کو23وہیں نیوز ایکس پولاسٹارٹ نے عآپ کو 50-56سیٹیں اور بی جے پی کو10-14سیٹیں دی ہیں۔

اے بی پی نیوز سی ووٹر نے عآپ کو49-63جبکہ بی جے پی کو 5-19سیٹیں دی ہیں۔ ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا نے کہاکہ یہ صاف ہوگیا ہے کہ لوگوں کے ترقی کے نام پر ووٹ دیاہے۔

انہوں نے کہاکہ ”لوگوں نے تعلیم اور جوکام ہم نے کیااس کے نام پرووٹ دیاہے۔

مکمل طور پر لوگوں نے نفرت کی سیاست کو مسترد کردیاہے“۔ پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے کہاکہ ان کے حساب سے عام آدمی پارٹی 60سیٹوں تک جیت حاصل کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”میں سمجھتاہوں دھیان رکھ کر ایکزٹ پول جاری کیاگیاہے۔ اندازے کے مطابق ہمارے سیٹیں 60سے زیادہ ہوں گیں“۔ دہلی بی جے پی کے چیف منوج تیواری نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ایکزٹ پول غلط ثابت ہوں گے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ ”یہ تمام ایکزٹ پول ناکام ہوجائیں گے۔ دہلی میں 48سیٹوں پر جیت کے ذریعہ بی جے پی حکومت بنائے گی۔

مہربانی کرکے ای وی ایم مشینوں پر الزام عائد کرنا بند کریں“۔

دہلی کانگریس کے صدر سبھاش چوپڑا نے کہاکہ ”ایکزٹ پول کبھی بھی برابر نہیں رہے ہیں۔ مہارشٹرا اور ہریانہ میں یہ فیل ہوئے۔

ہمیں امید ہے کہ اس مرتبہ زیادہ سیٹوں پر جیت حاصل ہوگی۔ قطعی نتائج برآمد ہونے کا انتظار کرتے ہیں“۔