ایکواڈور کے ساحلی علاقہ میں مسلح حملے میں تین افراد ہلاک، دو زخمی

   

کوئٹو: جنوب مغربی ایکواڈور کے ساحلی صوبہ گویا کے سمبورونڈن علاقہ میں مسلح حملے میں دو پولیس افسروں سمیت تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ۔اٹارنی جنرل کے دفتر نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ ایف جی ای کی رپورٹ کے مطابق مقتولین کو سان گل قصبے کے نزدیک گولی ماری گئی، جہاں سے اسلحہ اور گولہ بارود سمیت دو گاڑیاں برآمد ہوئیں۔ جرائم سے نمٹنے میں حکام کی مدد کیلئے اعلانیہ کرفیو کے 90 دنوں کی ہنگامی حالت کے خاتمہ کے بعد جرائم میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے ۔ 11 اپریل کو جنوب مغربی شہر گویاکل کے کرسٹوڈل میں مسلح حملے میں ایک کم عمر بچے سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ 7 اپریل کو حکومت نے اعلان کیا تھا کہ ملک ’’اندرونی مسلح جھڑپوں‘‘ کا سامنا کر رہا ہے اور فوج کو حکم دیا گیا کہ وہ دہشت گردقرار دیے گئے منظم مسلح گروہوں کے خلاف کارروائی کریں۔