ایک بھائی کے ہاتھوں دوسرے بھائی کا قتل

   

رقمی لین دین کے معاملہ میں بحث و تکرار کے بعد لوہے کی سلاخ سے حملہ
حیدرآباد /11 جون ( سیاست نیوز ) رقمی لین دین کے معاملے میں بحث و تکرار کے بعد ایک بھائی نے دوسرے بھائی کا قتل کردیا اور اپنی والدہ کو حادثہ کی اطلاع دی ۔ دنڈیگل پولیس اسٹیشن حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 19 سالہ کارتک کمار اپنے حقیقی بھائی ونئے کمار کے ہاتھوں ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق کارتک اور ونئے انارم علاقہ کے ساکنان ہے ۔ مقتول کارتک پیشہ سے کار میکانک بتایا گیا ہے 9 جون کے دن دونوں بھائی کار میں بریانی کھانے کیلئے اپنے مکان سے نکلے اور جیسے ہی دنڈیگل حدود میں پہونچے ان دونوں کے درمیان رقمی لین دین کے معاملہ میں بحث و تکرار ہوئی اور اس دوران ونئے نے کارتک پر لوہے کی سلاخ سے حملہ کردیا اور شدید زخمی حالت میں بھائی کو ہاسپٹل منتقل کرنے کے بعد مکان پہونچا اور والدہ کو اطلاع دی کہ بھائی سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا ہے ۔ کارتک علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس دنڈیگل نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔