ایک لاکھ صحت مراکز میں ٹیلی میڈیسن کی سہولت شروع کی جائے گی

   

نئی دہلی: مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر منسکھ منڈاویہ نے کہا ہے کہ کل سے ملک کے ایک صحت مراکز میں ٹیلی میڈیسن سے متعلق مشاورت کی سہولت شروع کی جائے گی۔جمعہ کو یہاں ایک ٹویٹ میں، مسٹر منڈاویہ نے کہا کہ اب عام آدمی کو بھی اعلیٰ ڈاکٹروں سے مشورہ کرنے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ اب عام شہری بھی ملک کے بڑے ڈاکٹروں سے مشورہ لے سکیں گے ۔آیوشمان بھارت ہیلتھ اینڈ ویلنس سنٹر کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر 16 اپریل کو ایک لاکھ مراکز پر ‘ای سنجیوانی ٹیلی کنسلٹیشن’ سہولت شروع کی جائے گی۔