ایک نوجوان ٹرین کی زد میں آکر ہلاک

   

حیدرآباد /11 جون ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ یاقوت پورہ میں ایک نوجوان ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 25 سالہ امیر خان جو پیشہ سے باورچی تھا ۔ یہ نوجوان چھاونی نادے علی بیگ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ امیر خان یاقوت پورہ اور اپوگوڑہ کے درمیان ریلوے لائن کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔