ایک گاڑی نے شیرخوار بچہ کو روند دیا

   

حیدرآباد /11 جون ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ کوکٹ پلی میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں ایک شیرخوار بچہ کو نامعلوم گاڑی نے روند دیا ۔ ترقی یافتہ اس مثالی شہر میں یہ کمسن بچہ سڑک کے کنارے فٹ پاتھ پر اپنی ماں کی گود میں سو رہا تھا کہ موت نے اسے اپنی آغوش میں لے لیا ۔ اس انتہائی دردناک واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور سڑک پر دلخراش مناظر کو دیکھ کر مقامی عوام نے افسوس کا اظہار کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 5 ماہ کا شیرخوار بچہ نانی جو شیوایا نامی شخص کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ یہ بچہ اس کی والدہ کی گود میں سو رہا تھا ۔ شیوایا اپنی بیوی اور بچے کے ساتھ فٹ پاتھ پر ہی زندگی بسر کرتا ہے ۔ بچہ کی والدہ حالت نیند میں اور بچہ نیند سے بیدار ہوکر سڑک پر آگیا جو کسی نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر روندا گیا ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔