ای سی نے فزیکل عوامی اجلاسوں کے لئے کچھ راحت جاری کی ہے

,

   

روڈ شوز‘ پد یاترا‘ ریالیوں اور جلسوں پر اب بھی پہلے کی طرح پابندی برقرار ہے
نئی دہلی۔مذکورہ الیکشن کمیشن نے اتوار کے روز پانچ ریاستوں میں جہاں پر انتخابا ت ہورہے ہیں اندرونی اور بیرونی پبلک میٹنگیں منعقد کرنے کے لئے پابندیاں ہٹائی ہیں‘ وہیں روڈ شوز‘ ریالیوں‘ جلسوں اورپیدل دوروں پر اب بھی امتنا ع برقرار رکھا گیاہے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ”انڈور اور اوٹ ڈور میٹنگوں‘ ریالیوں کے متعلق تحدیدات میں اس شرط پر مزیدبرمی ہوگی کی کہ انڈور/اؤٹ ڈور ریالیوں میں شرکت کرنے والوں کی انڈور ہالس کی گنجائش سے زیادہ سے زیادہ 50فیصد تک ہوگیاور کھلے میدانوں کی گنجائش میں 30فیصدیا ڈی ای ای کی جانب سے درکار سماجی دورے کے قواعد کے مطابق جو بھی کم رہے گی وہ ہوگی“۔

اس میں مزیدکہاگیا ہے کہ ”روڈ شوز‘ پد یاترا‘ سائیکل‘ بائیک‘ گاڑیوں کی ریالیوں اورجلسوں پرسابق کی طرح امتناع عائد ہے۔ گھر گھر جاکر مہم چلانے کے لئے سابق میں مقررہ20افراد کی اجازت اب بھی ویسی ہی ہے۔

سابق کی طرح رات 8بجے سے صبح 8بجے تک مہم چلانے پر امتنا ع اب بھی برقرار ہے“۔سکریٹری وزرات صحت اور خاندانی بہبود کے ساتھ ہفتہ کے روز ایک ملاقات میں زمینی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ لیاہے۔

ای سی ائی نے کہاکہ ”بہت ساری خصوصی مبصرین نے اپنی رپورٹس روانہ کی ہیں جس میں کہاگیاہے کہ کویڈ کی صورتحال میں بہتری ائی ہے اور مثبت شرح میں بھی نمایاں گرواٹ ائی ہے“۔

اترپردیش میں سات مراحل میں اسمبلی انتخابات کا انعقاد عمل میں ائے گا جس کی شروعات10فبروری سے ہوگی اور 10مارچ کے روز ووٹوں کی گنتی عمل میں ائے گی۔

گوا کے علاوہ اتراکھنڈ میں انتخابات14فبروری جبکہ منی پور میں 27فبروری سے 3مارچ کے روز رائے دہی مقرر کی گئی ہے۔ پنجاب میں الیکشن 20فبروری کو ہے جبکہ ووٹوں کی گنتی 10مارچ کو کی جائے گی۔