ای ڈی اہلکاروں پرحملہ۔ بنگال گورنر نے مفرور ٹی ایم سی لیڈر کو گرفتار کرنے کی پولیس کو دی ہدایت

,

   

گورنر نے کہاکہ اس معاملے پر انہوں نے چیف منسر ممتا بنرجی سے بات کی ہے۔


کلکتہ۔ مغربی بنگال پولیس کو ایک سخت پیغام میں گورنر سی وی آنند ا بوس نے ترنمول کانگریس کے مفرور لڈر شیخ شاہجہاں کا پتہ لگانے اور فوری گرفتار کرنے کا حکم دیاہے‘ جو ای ڈی اور سی اے پی ایف اہلکاروں پر حملے کے پس پردہ ماسٹر مائنڈ ماناجارہا ہے۔

راج بھون کے ایک اندرونی ذرائع کے مطابق یہاں کے پیس روم کوشاہجہاں کے بااثر سیاسی سرپرستی کے زیر اثر ہونے کی شکایت موصول ہوئی ہے۔ ان شکایتوں میں پولیس انتظامیہ کے ایک حصہ پر بھی گٹھ جوڑمیں ملوث ہونے کا الزام لگایاگیا ہے۔

گورنر نے کہاکہ اس معاملے پر انہوں نے چیف منسر ممتا بنرجی سے بات کی ہے۔بات چیت کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے گورنر نے کہاکہ وقت آنے پروہ ہونے والی بات چیت کے متعلق انکشاف کریں گے۔

راج بھون کے اندرونی ذرائع کہا یہ معلوم ہوا کہ ریاستی پولیس کو اس بات کی تحقیقات کرنی چاہئے کہ آیا مفرور لیڈر اب بھی ریاست میں ہے یا کسی ریاست یا حتی ٰ کے کسی پڑوسی ملک میں فرار ہوگیاہے۔

گورنر نے پولیس کو اس بات کی بھی جانچ کی ہدایت دی ہے کہ آیا ترنمول کانگریس کے مفرور لیڈر کا شورش سے کوئی تعلق ہے یانہیں ہے۔

مرکزی ایجنسی کے اہلکاروں پرجمعہ کے روز اس وقت حملہ کیاگیا جب وہ ترنمول کانگریس لیڈر شیخ شاہجہاں کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے اور تلاشی کی کاروائی میں کوشاں تھے۔

ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سویندھو ادھیکاری نے الزام لگایاکہ حملہ آوروں کا ایک حصہ غیرقانونی روہنگیادراندزوں پرمشتمل تھا۔ معلوم یہ ہواہ ہے کہ گورنر نے اس زوایے سے بھی جانچ کرنے کا پولیس کو حکم دیاہے۔