اے ٹی ایم میں سرقہ کی ناکام کوشش

   

شمس آباد۔/27 اپریل، ( سیاست نیوز) شمس آباد میں لالہ گوڑہ روڈ پر واقع آندھرا بینک کے اے ٹی ایم میں سرقہ کی ناکام کوشش کی گئی۔ تفصیلات کے بموجب آج صبح کی ابتدائی ساعتوں میں نامعلوم سارقین آندھرا بینک اے ٹی ایم سنٹر پہنچے وہاں کے سی سی ٹی وی کیمرہ کے وائرس کاٹ دینے کے بعداے ٹی ایم مشین کو کھولنے کی کوشش کی اور وہاں موجود خالی ڈبوں کو وہ لے کر فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر شمس آباد آر جی آئی اے پولیس نے اے ٹی ایم سنٹر پہنچ کر معائنہ کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔