اے پی میں منیش دیوراج پاٹل کو پرینکا واقعہ کی تحقیقات کی ذمہ داری

   

حیدرآباد 16 اگست (سیاست نیوز) آندھراپردیش حکومت نے آئی پی ایس افسر منیش دیوراج پاٹل کو میدیکو پرینکا کے معاملہ میں تفتیشی افسر کے طور پر مقرر کیا ہے جو مبینہ طور پر شراب کے نشے میں دھت نوجوانوں کی طرف سے چلائی جانے والی کار کی زد میں آکر شدید طور پر زخمی ہوگئی تھی اور دوران علاج اس کی موت ہوگئی۔ حکومت انھیں تحقیقات کی نگرانی کے لئے تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ دیوراج اس وقت مشرقی گوداوری ضلع کے ایڈیشنل ایس پی کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ حکومت نے انھیں ہدایت کی کہ وہ متعلقہ پولیس حکام کے ساتھ ملکر تحقیقات کی نگرانی کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ تفتیش مکمل طور پر کی جائے۔ حکومت نے راجا مہندرا ورم ساؤتھ زون ڈی ایس پی شیوا پریا اور پرکاش نگر پولیس انسپکٹر بجی لال کو دیوراج پاٹل کی تحقیقات میں مدد کرنے کی ہدایت دی ہے۔(ش؍V)