اے پی کے ڈی جی پی کے تبادلہ کا حکم، الیکشن کمیشن کا اقدام

   

حیدرآباد۔/5 مئی، ( سیاست نیوز) انتخابات سے عین قبل مرکزی الیکشن کمیشن نے آندھرا پردیش کے ڈائرکٹر جنرل پولیس کے وی راجندر ناتھ ریڈی کے تبادلہ کا حکم دیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران الیکشن کمیشن نے ریاستی حکومت کو یہ حکم دیا ہے کہ وہ پیر کی صبح 11 بجے تک ریاست کے تین سینئر آئی پی ایس عہدیداروں کے نام کی فہرست روانہ کرے۔ 1992 آئی پی ایس بیاچ سے تعلق رکھنے والے راجندر ناتھ ریڈی نے فروری 2022 میں ریاستی پولیس سربراہ کا عہدہ سنبھالا تھا۔ آندھرا پردیش کے ڈی جی پی کے اچانک تبادلہ کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا۔ لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ساتھ آندھرا پردیش کے 175 اسمبلی حلقوں کے انتخابات بھی 13 مئی کو منعقد ہوں گے۔ب