بائیڈن اور ٹرمپ کیلئے امریکی خارجہ پالیسی کے علحدہ علحدہ زاویے

   

واشنگٹن: رواں برس امریکی انتخابات کیلئے ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار صدر جو بائیڈن اور ری پبلکن کے متوقع امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ امریکہ کے کلیدی غیر ملکی و ملکی معاملات پر بہت مختلف خیالات ہیں۔دونوں امریکی خارجہ پالیسی کے امور پر بھی ایک دوسرے سے مختلف خیالات رکھتے ہیں۔ ان کے بیانات کی روشنی میں اہم عالمی امور پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔بائیڈن نے روس کے خلاف جنگ میں مدد کیلئے یوکرین کو فوجی اور انسانی امداد کی توثیق کی اور خبردار کیا ہے کہ مغربی ممالک روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو فتح حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔بائیڈن انتظامیہ نے روسی افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کی ہیں اور فروری 2022 کے روسی حملے کے بعد سے یوکرین کو 75 بلین ڈالر کی امداد بھیجی ہے۔بائیڈن نے 7 مارچ کو کہا تھاکہ پوٹن یوکرین پر حملہ کر رہا ہے اور پورے یورپ اور اس سے باہر افراتفری کا بیج بو رہا ہے۔ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ پوٹن یوکرین میں رک جائے گا، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں، وہ ایسا نہیں کرے گا۔ لیکن یوکرین پوٹن کو روک سکتا ہے اگر ہم یوکرین کے ساتھ کھڑے ہوں اور دفاع کیلئے ضروری ہتھیار فراہم کریں اور یوکرین بھی اسی بات کا مطالبہ کررہا ہے۔ وہ امریکی فوجی نہیں مانگ رہا ہے۔‘‘