بائیڈن کی عمر دوبارہ صدر بننے کے قابل نہیں: رپورٹ

   

نیویارک : ایک حالیہ سروے کے مطابق زیادہ تر امریکی لوگوں کا خیال ہے کہ دوبارہ امریکی صدر بننے کے لیے جو بائیڈن کی عمر بہت زیادہ ہے۔ حال ہی میں خصوصی وکیل رابرٹ ہر نے اپنی رپورٹ میں جو بائیڈن کو ’نیک خیالات کا مالک کمزور یادداشت والا بزرگ‘ قرار دیا تھاجس کے بعد اب امریکی میڈیا کے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکہ میں 59 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ جو بائیڈن اور ڈونالڈ ٹرمپ دونوں کی ہی امریکی صدارتی عہدہ سنبھالنے کے حساب سے عمر بہت زیادہ ہے۔ اس سروے کے مطابق، 27 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ صرف جو بائیڈن کی عمر دوبارہ امریکی صدر منتخب ہونے کے حساب سے زیادہ ہے جبکہ صرف 3 فیصد لوگ ایسے ہیں جنہوں نے کہا کہ صرف ڈونالڈ ٹرمپ کی عمر دوبارہ امریکی صدر بننے کے حساب سے زیادہ ہے۔ یوں مجموعی طور پر 86 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ جو بائیڈن کی عمر دوبارہ امریکہ کا صدر بننے کے حساب سے بہت زیادہ ہے۔