بابری مسجدکیس میں ایک اور ملزم کے بیان کی قلمبندی

   

لکھنو ۔18 جون ( سیاست ڈاٹ کام) بابری مسجد انہدام کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی سی بی آئی عدالت نے آج ملزم ونئے کمار کا بیان قلمبند کیا ۔ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق 31 اگست تک ٹرائیل ختم کرنا ہے ۔ چنانچہ روزآنہ کی اساس پر کارروائی منعقد کی جارہی ہے اور اس کے تحت عدالت کے روبرو آج بارہویں ملزم کا بیان ریکارڈ کیا گیا ۔ جملہ 32 ملزمین ہیں جنہیں 1992ء میں ایودھیا کے متنازعہ ڈھانچے کو منہدم کرنے کی سازش رچانے پر ٹرائیل کا سامنا ہے ۔