بابری مسجد۔ امن وشانتی بنالے رکھنے کے لئے پی ایف ائی کی اپیل

,

   

حیدرآباد۔ چیرمن پاپولر فرنٹ آف انڈیا ای ابوبکر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے تمام شہریوں او رجماعتوں سے بابری مسجد مقدمے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد امن وشانتی قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔ساتھ ہی انہوں نے عدالت پر یقین رکھنے کی بھی تاکید کی او رامید جتائی کہ فیصلہ حقائق اور ثبوتوں کی بنیاد پر ہوگا۔

ملک کو دہائیوں پرانے اس مقدمے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے‘ جس نے کئی طریقے سے ملک کے سماجی تانے بانے کو نقصان پہنچایا ہے۔

کھلی غارت گری کے ذریعہ1992میں بابری مسجد کا انہدام مہمارے سکیولر وجمہوری ملک کی بنیادوں پر حملہ تھا۔ وہیں حال میں فرقہ پرست طاقتوں کی طرف سے اس مقدمے میں شامل وکیلوں اور پیروکاروں کا ڈرانے دھمکانے کی بھی کوششیں سامنے ائی ہیں۔

اب ملک اس امید میں ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ معاملہ پرامن طریقے سے مستقل طو رپر حل ہوجائے گا اور اس سے ملک میں بقائباہم اور اشتراک کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

انصاف کے ساتھ کھڑے رہنے کے ساتھ ساتھ‘ تمام طبقات کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ وہ قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کے تقدس کو برقرار رکھیں۔

پاپولرفرنٹ کے چیرمن نے سب سے یہ اپیل کی کہ وہ فیصلہ حق میں یا خلاف آنے پر بہت زیادہ خوشی یا غصے کے اظہار سے باز رہیں۔