بارٹی کا 25 سال میںہی سبکدوشی کا حیران کن فیصلہ

   

سڈنی۔ ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں پہلے مقام پر فائز آسٹریلیا کی کھلاڑی ایشلی بارٹی نے اپنی 26 ویں سالگرہ کے موقع پر حیران کن طور پر سبکدوشی کا اعلان کردیا ہے۔تین گرانڈ سلام خطابات جیتنے والی کھلاڑی کے اس اعلان کے بعد ٹینس دنیا اور ان کے مداح حیران ہیں ۔ بارٹی نے2019 میں فرنچ اوپن،2021 میں ومبلڈن اور اس سال کے شروع میں آسٹریلین اوپن جیتا ہے اور ان کا موجودہ نمبر ایک مقام پرلگاتار 114 ہفتوں کا راج ڈبلیو ٹی اے ٹور کی تاریخ کا چوتھا طویل ترین سلسلہ ہے وہ جرمنی کی اسٹیفی گراف کے 186 (ہفتے) امریکی اسٹالورٹ سرینا ولیمز (186) اور چیکوسلواکیہ نڑاد امریکی عظیم مارٹینا ناوراتیلووا (156) کے بعد اس مقام پر ہیں۔ بارٹی کے جملہ 121 ہفتے بطور ٹاپ رینک والی کھلاڑی آل ٹائم لسٹ میں نمبر7 ہیں۔ایک پیشہ ورکھلاڑی کا اتنی جلدی میدان چھوڑنا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے لیکن بارٹی نے کہا کہ اب اس کے پاس اس کھیل کو جاری رکھنے کی جسمانی طاقت نہیں ہے۔میرے پاس فزیکل ڈرائیو، جذباتی خواہش اور ہر وہ چیز نہیں ہے جو اپنے آپ کو کسی بھی سطح پر چیلنج کرنے کے لییتیار ہوتا ہے۔آسٹریلیائی کھلاڑی کا کرئیر کے ایک شاندار ریکارڈ کے ساتھ نمایا ں ہے جس میں تین مختلف سطحوں پر تین بڑے سنگلز گرانڈ سلام شامل ہیں۔ مجموعی طور پر بارٹی نے سنگلز میں 15 اور ڈبلز میں 12 خطابات جیتے ہیں۔ ڈبلیو ٹی اے کے مطابق اس عرصے میں کسی بھی دوسرے فعال کھلاڑی سے زیادہ ان کے نام خطابات ہیں۔کھیل کی تمام سطحوں پر بارٹی نے سنگلز میں 305-102 فتوحات کا ریکارڈ اور ڈبلز میں 200-64 کا ریکارڈ بنایا ہے ، جس سے کیریئر کی انعامی رقم 23,829,071 امریکی ڈالرس کمائی۔