باسر میں قومی توانائی کے تحفظ سے متعلق پروگرام کا انعقاد

   

مدہول 21/ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)قومی توانائی کے تحفظ کے تقریبات آر جی یو کے ٹی میں اختتام پذیر ہوگئی آر جی یو کے ٹی باسر اور نیشنل انرجی کنزرویشن کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقدہ پروگرام آج اختتام پذیر ہوا اس موقع پر آر جی یو کے ٹی باسر اور انرجی کنزرویشن مشن انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز انڈیا تلنگانہ اسٹیٹ سنٹر کے درمیان ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیے گئے ۔ستیش کمار اور اینگورتھی سری نواسا چاری چیئرمین، انرجی کنزرویشن مشن، تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرز انڈیا، ای آر۔ وی سی ایچ نرمدا، شریک کنوینر، مسٹر امیت دیشپانڈے، سینئر اراکین نے مفاہمت نامہ پر دستخط کیے اور دستاویزات کا تبادلہ کیا اس کے بعد اختتامی پروگرام میں کیمیکل انجینئرنگ، سول انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ، مکینیکل انجینئرنگ اور میٹالرجیکل اینڈ میٹریل انجینئرنگ شعبہ جات کے طلباء نے انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز انڈیا کے زیر احاطہ بابوں اور نصاب کے مطابق مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا 14 سے 20 ڈسمبر تک ای واک، انسانی زنجیر، سیمینار اور مختلف نمائشوں کا انعقاد کیا گیا۔ طلباء، فیکلٹی ، سربراہان اور ڈین سبھی نے پروگرام میں حصہ لیا اور کامیاب ہونے والوں کو اسناد تقسیم کئے۔