باسر گوداوری ندی میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد غرقاب

   

مدہول ۔10 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست تلنگانہ حلقہ مدہول کے باسر میں گوداوری ندی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کے تین بھائی دریا میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے ۔ حیدرآباد کے کاچی گوڑہ کے چپل بازار علاقے کے چندر شیکھر، رامچندر اور ملیش اپنے اہل خانہ کے ساتھ باسر آئے تھے اور سرسوتی کے درشن کرنے کے بعد وہ گوداوری ندی میں ڈبکی لینے کے لیے نیچے گئے اور غلطی سے ایک گہرے علاقے میں چلے گئے اور ڈوب گئے ۔ مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے تینوں کی لاشیں نکال لیں ، بعد ازاں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔ پولیس نے عقیدت مندوں کو چوکس رہنے اور خطرناک علاقوں میں نہ جانے کا مشورہ دیا۔